سائبیریا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ  4 افراد ہلاک ہوگئے

سائبیریا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ  4 افراد ہلاک ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے سرد ترین علاقے سائبیریا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی ایمرجنسی میڈیکل سروس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ سائبیریا کے جنوب مغربی علاقے میں گذشتہ روز پیش آیا۔روسی حکام کے مطابق طیارے کے عملے نے انجن فیل ہونے کا سگنل بھی بھیجا تھا،طیارہ گرنے سے متعلق مزید تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے حادثے کے بعد علاقے میں سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
طیارہ حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -