ممبرقانون ساز اسمبلی صغیر چغتائی،ڈرائیور آبائی علاقوں میں سپرد خاک

ممبرقانون ساز اسمبلی صغیر چغتائی،ڈرائیور آبائی علاقوں میں سپرد خاک

  

باغ (این این آئی)ممبر اسمبلی سردار محمد صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور آبائی علاقوں میں سپرد خاک مرحوم کی عمر تقریباًپچپن سال تھی آزاد کشمیر کی فضا سوگوار ہزاروں افراد کی شرکت  تفصیلات کے مطابق ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سردار محمد صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور محمدسعیدمغل کی میت حادثے کے آٹھویں روز بعد منگلا ڈیم میرپور سے ملی حادثہ آزاد پتن آٹھ روز قبل پیش آیا تھا جب وہ باغ براستہ راولاکوٹ اسلام آباد روانہ ہوئے تو آزاد پتن راولپنڈی حدود میں سامنے سے آنے والی گاڑی سے انکی ویگو گاڑی ٹکرانے کے بعد دریا میں جا لگی تھی لیکن آٹھ روز سے کوئی سراغ نہ مل سکا ممبر اسمبلی کیساتھ ان کا پرائیویٹ سیکرٹری اور ڈرائیور بھی تھے کی تلاش میں ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی نیوی جماعت الدعوۃ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے رضاکاروں سمیت کئی مقامی ماہر غوط خور شامل تھے مگر گزشتہ روز اس وقت تمام امیدیں دم توڑ گئیں جب یہ اطلاع ملی کے ممبر اسمبلی اور ان کے ڈرائیور کی میتیں منگلا جھیل سے مل چکیں جس پر بیرسٹر سلطان محمود انتظامیہ کو لے کے متعلقہ جگہ پہنچے جہاں سے میتیوں کو رسکیو کیا اور مقامی ہسپتال منتقل کیا پھر بعدازاں آبائی علاقے راولاکوٹ اور باغ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کیا دو روز قبل ممبر اسمبلی کے پی ایس  کی میت بھی دھان گلی ڈڈیال سے ایک کشتی بان کو ملی تھی ممبر اسمبلی سردار محمد صغیر خان چغتائی  وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی سردار محمد تنویر الیاس کے چچا ہیں جو مرحوم کے تین بیٹے بیوی والد اور پانچ بھائی ہیں ممبراسمبلی کی نمازِ جنازہ راولاکوٹ جبکہ ڈرائیور کی نمازجنازہ ہاڑی  گہل باغ میں ادا کی  نامورسیاسی شخصیات کی نمازجنازہ میں شرکت  مرحوم انتہائی سادگی شرافت ایمانداری غریب پرور ہمدرد انسان تھے یہی وجہ ہے کے آج ان کی عدم موجودگی میں ہر آدمی افسردہ اور انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے انکی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔

سپردخاک

مزید :

صفحہ آخر -