گجرات: کاراور ٹریکٹر ٹرالی تصاد م، 2افراد جاں بحق، 2خواتین، ایک بچہ زخمی 

گجرات: کاراور ٹریکٹر ٹرالی تصاد م، 2افراد جاں بحق، 2خواتین، ایک بچہ زخمی 

  

 گجرات(بیورورپورٹ)تھانہ صدر گجرات کے علاقے ہریہ والا کے ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جا ں بحق3شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق ہریہ والا کے قریب تیز رفتار مہران کار بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں سیالکوٹ کا رہائشی65سالہ بزرگ محمد ارشاد ولدعبد الغفور اور 40 سالہ محمد افضال ولد محمد ارشاد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 30 سالہ خاتون سدرہ بی بی زوجہ خرم شہزاد‘40سالہ شائستہ بی بی زوجہ محمدافضال‘10سالہ بچہ عبد الرحمان ولد محمدافضال شدید زخمی ہو گئے گاڑی میں سوار دیگر تین افراد معجزانہ طو رپر محفوظ رہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو نعشوں سمیت ہسپتال منتقل کردیا جہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے۔

حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -