اندرون و بیرون ممالک کی 22پروازیں منسوخ،متعدد تاخیر کا شکار

 اندرون و بیرون ممالک کی 22پروازیں منسوخ،متعدد تاخیر کا شکار

  

لاہور(این این آئی) لاہورکے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 22پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہوئیں۔منسوخ ہونے والی پروازوں میں گلگت جانے والی پی کے609، دبئی جانے والی پی کے 203،ابو ظہبی سے آنیوالی ای وائے241،دبئی سے آنے والی پی کے204،ابو ظہبی جانے والی ای وائے 242، دبئی سے آنے والی ای کے 622، مسقط سے آنے والی ڈبلیو وائے 341،دبئی جانے والی ای کے623،مسقط جانے والی ڈبلیو وائے 342،دوحہ سے آنے والی کیو ار628،شارجہ سے آنے والی پی کے186،کراچی سے آنے والی پی کے304،کراچی جانے والی پرواز ایک آر521اوردوحہ جانے والی پرواز کیو ار 629شامل جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں علاوہ ازیں لاہورریلو ے اسٹیشن پر دوسرے شہروں سے اور جانے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کاشکارہوئیں کراچی ایکسپریس ٹرین ساڑھے4 گھنٹے15منٹ،شاہ حسین ٹرین2گھنٹے15منٹ،قراقرم ایکسپریس ٹرین 2 گھنٹے30منٹ،بزنس ایکسپریس ٹرین2 گھنٹے،جعفر ایکسپریس،فرید ایکسپریس اور تیزگام ایکسپریس ٹرینیں 1گھنٹہ30منٹ اور گرین لائن ٹرین 1گھنٹہ30منٹ تاخیر کا شکار ہوئی جس مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

منسوخ 

مزید :

صفحہ آخر -