گورنر پنجاب کاآب پا ک اتھارٹی کے 1538منصوبوں کا اعلان 

گورنر پنجاب کاآب پا ک اتھارٹی کے 1538منصوبوں کا اعلان 

  

 لاہور،(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجا ب چوہدری محمدسرور نے صوبائی وزراء اورتحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں استقبالیہ کے دوران بطور پیٹرن انچیف پنجاب آب پاک اتھارٹی صوبہ بھر کیلئے پہلے فیز میں 5500ملین روپے کی لاگت سے آب پاک اتھارٹی کے1538منصوبوں کا اعلان کر دیا' ڈپٹی سپیکرسردار دوست مزاری اور مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی بھی گور نر ہاؤس میں ہونیوالے استقبالیہ میں شر کت 'شر کاء نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے گورنر پنجاب اور آب پاک اتھارٹی کے اقدامات کو بھی سراہا۔ گور نر پنجاب چوہدری سرور نے گور نر ہاؤس لاہورمیں تحر یک انصاف کے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اس موقعہ پر ڈپٹی سپیکرسردار دوست مزاری اور مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان' صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت 'میاں محمود الر شید 'نعمان لنگڑیال'یاور حسین بخاری ' حسین جہانیاں گردیزی'ڈاکٹر اختر ملک 'میاں خالد محمود 'فیاض الحسن چوہان 'عنصر مجید نیازی 'اجمل چیمہ ' چوہدری ظہیر الدین'راجہ راشد حفیظ 'خیال احمد کاسترو 'سردار محمد آصف نکئی سمیت دیگر صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی شر یک ہوئے اور تمام شر کاء نے پینے کے صاف پانی کے لئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی قیادت میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کی کار کردگی کو سراہا۔ استقبالیہ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں تمام اراکین اسمبلی اور عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ آب پاک اتھارٹی کے تمام منصوبوں میں شفافیت کوسو فیصد یقینی بنایاجائے گا آب پاک کے ان منصوبوں میں کسی کوایک روپے کی بھی کمیشن لینے اور دینے نہیں دونگا اور پنجاب کے تمام صوبائی اسمبلی کے حلقو ں میں بغیر کسی سیاسی تفر یق کے فلٹر یشن پلانٹس لگائے جائیں گے اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے حلقوں میں بھی عوام کو پینے کا صاف پانی یقینی بنایا جائے گا۔چوہدری سرور نے کہا کہ ہم ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر یقین نہیں رکھتے مسائل کومستقل بنیادوں پر حل کرینگے، وزیر اعظم عمران خان کا کوئی ذاتی اور سیاسی ایجنڈہ نہیں وہ ملکی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور عوامی مفادات کے تحفظ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔استقبالیہ کے دوران چیئر مین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد اور چیف ایگز یکٹو سید زاہدعزیز نے استقبالیہ کے شر کاء کو پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ بھی دی۔

گورنر پنجاب

ساہیوال(بیورو رپورٹ)  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ساہیوال کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے 18 ارب روپے سے رقم بڑھا کر 32 ارب روپے کر دی گئی ہے جس ساہیوال تر قی کی شاہراہ پر گامزن ہوجائے گا۔یہ بات انہوں نے رہنماء تحریک انصاف چیئر مین یوسی 8 ملک محمد نواز سگھلہ سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔چو ہدری سرور نے بتایا کہ ساہیوال میں 148 واٹر فلٹریشن پلانٹ ہڑپہ پھاٹک پر بائی پاس بنانے کے کلیے تین ارب روپے کی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے اس کے علاوہ ساہیوال میں بائی پاس،اوور ہیڈ برج اور جی ٹی روڈ کو جلد شروعکر دیا جائے گا اس کے علاوہ موٹر وے لنک روڈ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جس سے ساہیوال اور فیصل آباد کا فاصلہ کم ہوگا جس سے ساہیوال میں سر مایہ کاری بڑھے گی۔ ملک محمد نواز سگھلہ نے چوہدری محمد سرور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ساہیوال مڈھالی روڈ سرور چوک اور دیگر علاقوں کی عوام کے لیے 148 فلٹریشن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں جس سے لاکھوں عوام کو صاف پانی کی سہولت مہیاء ہو گی ساہیوال اور لاہور کے درمیان روڈ کو کارپٹ کرنے اور ہڑپہ پھاٹک انڈر پاس بنانے کے پنجاب حکومت تین ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -