بیلجیئم میں سکول کی عمارت منہدم، 5افراد ہلاک

  بیلجیئم میں سکول کی عمارت منہدم، 5افراد ہلاک

  

برسلز(آئی این پی) بیلجیئم میں اسکول کی زیر تعمیر عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 5مزدور ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 9شدید زخمی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے شہر انتورپن میں اسکول کی عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا، اس دوران عمارت اچانک بیٹھ گئی۔ عمارت کے ملبے تلے 14 مزدور دب گئے۔حادثہ جلد بازی کی وجہ سے پیش آیا۔ اسکول کو کورونا وبا کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز پر یکم ستمبر سے کھلنا تھا جس کے لیے مزدوروں پر عمارت کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے دباو تھا۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے سے 5 لاشیں نکالی ہے جب کہ 9 افراد زخمی ہیں جن میں سے 3 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بیلجیئم سکول

مزید :

صفحہ آخر -