حکومت ایف بی آر کو قومی احتساب بیوروبنا رہی ہے،مفتاح اسماعیل

    حکومت ایف بی آر کو قومی احتساب بیوروبنا رہی ہے،مفتاح اسماعیل

  

کراچی(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل  نے کہاکہ حکومت  فیڈرل بورڈ  آف ریونیو (ایف بی آر)کو قومی احتساب بیورو بنا رہی ہے،گرفتاری کے اختیارات دینے سے ریونیو نہیں، ہراسانی کے واقعات بڑھیں گے۔کراچی میں مسلم لیگ سندھ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کاروباری طبقہ پہلے ہی بجلی اور گیس کے نرخ کے نیچے دبا ہوا ہے، ایف بی آر ٹیکس انسپکٹرکو گرفتار کرنے کا حق دے دیا گیا ہے، گرفتاری کے اختیارات دینے سے ریونیو نہیں، ہراسانی کے واقعات بڑھیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہباز شریف کی بات پر حکومت نے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا ہے، جس کی مثال بچوں کے دودھ اور غذا ئی اشیا پر ٹیکس17فیصد سے 10فیصدکردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ذریعے آئی ایم ایف سے شرائط منوانا درست نہیں ہوگا، معاشی امور میں اسٹریٹیجک معاملات کو شامل نہ کیا جائے۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت بڑے سیٹھوں کے ٹیکس کم کرکے 12 فیصد پر لے آئی ہے،صوبوں کے لیے  570 ارب روپے کا تخمینہ لگایا وہ غلط ہے، صوبوں کی جانب سے صرف 11 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔

مفتاح اسماعیل

مزید :

صفحہ آخر -