اسلام آباد،طالبعلم سے بداخلاقی کرنیوالے طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا 

  اسلام آباد،طالبعلم سے بداخلاقی کرنیوالے طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا 

  

 اسلام آباد (این این آئی)یونیورسٹی ہاسٹل میں مبینہ طور پر طالب علم کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے دو طلباء کو جامعہ سے نکال دیا گیا متاثرہ طالبعلم قائداعظم یونیورسٹی سے تعلق رکھتا ہے جو دیگر دو طلباء سے ملنے ہاسٹل جا رہا تھا  نجی ٹی وی کے مطابق انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے سینئر عہدیدار ماسون یاسین زئی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں طلباء سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرہ طالبعلم سے رابطے میں تھے انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کو علی الصبح پیش آیا، متاثرہ لڑکا ہاسٹل سے نکلا اور فوراً فرش پر گر پڑا جسے دیکھ کر محافظ بھاگتا ہوا اس کے پاس آیا، ہاسٹل میں موجود سیکیورٹی آفیسر جائے حادثہ پر پہنچے اور طالب علم کو ہسپتال لے گئے یونیورسٹی کے سینئر عہدیدار نے مزید بتایا کہ واقعہ کی تصدیق اس وقت ہوئی جب سیکیورٹی آفیسر نے ہاسٹل میں چھاپہ مارا، لڑکے کا استحصال کرنے والے دونوں افراد غیرقانونی طور پر وہاں مقیم تھے  انہوں نے کہا کہ لڑکے سے بداخلاقی کرنے والے دونوں طلباء انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے طالبعلم تھے جنہیں یونیورسٹی سے نکال دیا گیا سٹوڈنٹس ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ کو بھی برطرف کردیا گیا  ماسون یاسین زئی نے کہا کہ ہاسٹل میں غیرمتعلقہ اور باہر کے افراد کے داخلے پر یونیورسٹی کے سربراہ بھی اپنی ملازمت گنوا سکتے ہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا واقعہ کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے تو انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکا اس معاملے کی پیروی نہیں کرنا چاہتا، جب خود متاثرہ فرد ہی معاملے کی پیروی نہیں کرنا چاہتا تو ہم اس معاملے کو کیسے آگے لے جا سکتے ہیں تمام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ  واقعہ کی ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی اور اس شرمناک واقعہ کے ذمہ دار ہر فرد کو سزا دے کر مثال بنایا جائے گا ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تین سیکیورٹی عہدیداروں سے تفتیش کی جارہی ہے اور اس واقعے میں ملوث دیگر افراد کے نام بھی منظر عام پر آنے کا امکان ہے۔

طالبعلم بداخلاقی

مزید :

صفحہ آخر -