ڈکیتی میں مزاحمت پر زخمی ہونیوالا نوجوان ہسپتال میں جاں بحق
لاہور (کرائم رپورٹر) رات گئے شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونیوالا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تو درج کرلیا، مگر ڈکیتی کی دفعا ت نہ لگائیں، واقعہ کو لڑائی جھگڑے کا رنگ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقے میں گزشتہ روز ڈاکوؤں نے کولڈ ڈرنک کارنر پر ڈکیتی کی کوشش کی۔ مزاحمت پرفائر نگ سے 22 سالہ زاہد کو زخمی کردیا،مقتول کے بھائی واجد کا کہنا ہے گزشتہ روز وہ اپنے بھائی زاہدکے ہمراہ دکان پر بیٹھا تھا۔ دو موٹر سائیکل سوارڈاکو آئے اور سگریٹ دینے کا مطالبہ کیا اور پھر اسلحہ تان لیا۔اسی دوران زاہد ڈاکوؤں کو روکنے کیلئے آگے بڑھا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے زاہد شدید زخمی ہو گیا، جسے سروسزہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ رات گئے دم توڑ گیا۔
نوجوان جاں بحق