پچھلے حکمرانوں کی مفاد پرست پالیسیوں سے پنجاب وسائل کے غیر منصفانہ تقسیم کا شکار رہا: فردوس عاشق

پچھلے حکمرانوں کی مفاد پرست پالیسیوں سے پنجاب وسائل کے غیر منصفانہ تقسیم کا ...

  

 لاہور(آئی این پی) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کی مفاد پرست غلط پالیسیوں کے باعث پنجاب طویل عرصے سے وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کا شکار رہا،کرپٹ حکمرانوں نے جان بوجھ کر نظرانداز کئے جانے والے اضلاع کے عوام میں احساس کمتری پیدا کیا،وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت ان محرومیوں کا ازالہ کررہی ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شوباز اعلیٰ نے ترقی کے نام پر بھی ہاتھ کیا۔ پنجاب کے دور دراز اضلاع خصوصا جنوبی پنجاب کے عوام کو انکا جائز حق دیا جارہا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کا ترقیاتی پروگرام الگ سے ترتیب دیا گیا۔ جنوبی پنجاب کیلئے 189ارب روپے مختص کئے جو پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا34فیصد ہے۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -