معاملات کے حل تک بھارت اور افغانستان سے کوئی بات نہیں ہوگی: معید یوسف

معاملات کے حل تک بھارت اور افغانستان سے کوئی بات نہیں ہوگی: معید یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیرا عظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کروں گا، معاملات کے حل تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مشیر قومی سلامتی امور کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم  کے سالانہ اجلاس میں شرکت کروں گاگزشتہ سال کورونا کی وجہ سے ورچوئل اجلاس ہو ا تھا، اجلاس میں تمام 8ممالک کے نمائندے شریک ہو ں گے، اجلاس میں 2ممالک کے درمیان مسائل زیر بحث نہیں آتے یہ سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات کی تیاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ، معاملات کے حل تک اپنے روایتی حریف بھارت سے کوئی بات ہوگی اور نہ ہی افغان ہم منصب سے کوئی ملاقات کروں گا۔
معید یوسف 

مزید :

صفحہ اول -