ویلڈن پاکستان! اگلے ہفتے ویکسین  کا ایک نیا ریکارڈ بنے گا،اسد عمر

ویلڈن پاکستان! اگلے ہفتے ویکسین  کا ایک نیا ریکارڈ بنے گا،اسد عمر

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے پاکستانی عوام کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ہفتے ویکسین کا ایک نیا ریکارڈ بنے گا۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پچھلے ہفتے 12 تا 18 جون 23 لاکھ ویکسینیشنز کی گئیں۔اسد عمر نے کہا کہ 12 تا 18 جون یومیہ 3 لاکھ 32 ہزار 877 ویکسی نیشنز کی گئیں۔اْنہوں نے کہا کہ 12 تا 18 جون کی ویکسینیشنز ایک ہفتہ کی سب سے زیادہ ویکسینیشنز ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 15 لاکھ ویکسین ڈوزز پاکستان پہنچا دی گئیں، اگلے 10 دن میں 50 لاکھ ویکسین بھی پہنچادی جائیں گی۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -