نوشہرہ‘ سرکاری ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزمان گرفتار

  نوشہرہ‘ سرکاری ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ:-تھانہ پبی پولیس کی بڑی کاروائی۔ ناکہ بندی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ملزمان گرفتار۔شاد علی خان SHO پبی کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ پشاور CMH سے سرکاری ادویات غیر قانونی طریقے سے نکال کر پنجاب فروخت کیلئے منتقل کی جا رہی ہے۔اسی سلسلے میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کی گئی۔تارو کے مقام پر پشاور کی جانب سے آنے والی موٹر کار کو شک کی بنیاد پر روکا گیا۔موٹرکار نمبری 601/اسلام آباد کی تلاشی لی گئی۔جس میں سرکاری ادویات کافی مقدار میں موجود تھی۔جس پر CMH کی باقاعدہ مہریں لگی ہوئی تھی۔موٹر کار میں موجود ملزمان ادویات کے بارے میں کوئی کاغذات وغیرہ پیش نہ کر سکے۔ملزمان محمد صدیق ولد غلام محمد ساکن شیخپورہ اور آصف علی ولد راج محمد ساکن راولپنڈی کو گرفتار۔ڈرگ انسپکٹر کو بلوا کر دوائیوں کی تصدیق اور رائے لی گئی۔ دوائیوں کی مالیت تقریباً 23 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ملزمان کیخلاف سرکاری مال میں خیانت اور بازار میں فروخت کرنے کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر دیاگیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔