حکومت کے الیکشن قوانین ناقابل قبول، احتساب کے نام پر ڈرامہ انتقام میں بد ل چکا: سر اج الحق 

حکومت کے الیکشن قوانین ناقابل قبول، احتساب کے نام پر ڈرامہ انتقام میں بد ل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 فیصل آباد(آئی این پی)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو دبانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے، احتساب کے نام پر ڈرامہ کیا گیا جو انتقام میں بدل چکا ہے، نون لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا عالمی مالیاتی اداروں کا ایجنڈا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پر بنایا گیا بجٹ پیش کیا گیا،حکومت کے الیکشن سے متعلق بنائے گئے قوانین ناقابل قبول ہیں۔وہ اتوار کوفیصل آباد میں علما و مشائخ کنونشن سے خطاب اور بعد ازں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسا احتساب ہے جو حکومت میں ہے، ان کا احتساب نہیں ہوتا، نیب کو چینی، ادویات اور آٹے کے اسکینڈل پر بھی نوٹس لینا چاہیے، مسلمانوں کو تقسیم کر کے نشانہ بنایا جا رہا ہے، ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، علمائے کرام کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا عالمی مالیاتی اداروں کا ایجنڈا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پر بنایا گیا بجٹ پیش کیا گیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو دھوکا دیا، کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، ملک کے 70 فیصد عوام کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت امریکا سے ہونے والے معاہدے قومی اسمبلی میں پیش کرے، اپوزیشن اور حکومت مشترکہ طور پر شفاف الیکشن کا لائحہ عمل بنائیں۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے الیکشن سے متعلق بنائے گئے قوانین ناقابلِ قبول ہیں۔
سراج الحق