کورونا سے نجات کیلئے ویکسی نیشن ضروری ہے‘ انور شیرانی 

کورونا سے نجات کیلئے ویکسی نیشن ضروری ہے‘ انور شیرانی 

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت انور شیرانی نے عوام پر زوردیا کہ کورونا سے مکمل نجات دلانے کے لئے ویکسی نیشن ضرور لگائیں تاکہ اس موذی مرض سے پاکستان سے پاک ہوجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات پر ضلع لکی مروت میں سرکاری ملازمیں اور عوام میں ویکسینیشن زور و شور سے جاری ہے اور تمام شہری متعلقہ سنٹر میں جاکر ویکسینیشن لگائے انہوں نے کہاکہ کورونا سنٹر میں ضلعی انتظامیہ لکی مروت تما م امور کی نگرانی کر رہی ہے اور ویکسینیشن سنٹر میں تمام سہولیات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -