ملکی معیشت تنزلی کا شکار  ہے‘ اے این پی لکی مروت 

  ملکی معیشت تنزلی کا شکار  ہے‘ اے این پی لکی مروت 

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)عوامی نیشنل پارٹی لکی مروت کے ضلعی صدر ملک علی سرور خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی غلط اور ناکام پالیسیوں کے بدولت ملکی معیشت تنزلی کی جانب رواں دواں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے لئے صحت،تعلیم،سڑکیں سمیت دیگر سہولیات گھروں کی نزدیک میسر کی گئی ہے انہوں نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے جن میں ریاست مدینہ کاقیام،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر شامل ہے،حکومت ان تمام وعدوں میں ناکام ہوچکی ہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء کا عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے انہوں نے مزید کہاکہ جے یوآئی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -