جمعیت طلبہ عربیہ مفتاح  العلوم کی تنظیم نو مکمل  حضرت ولی ضلعی امین منتخب 

 جمعیت طلبہ عربیہ مفتاح  العلوم کی تنظیم نو مکمل  حضرت ولی ضلعی امین منتخب 

  

 شیرگڑھ(نمائندہ پاکستان)جمعیت طلبہ عربیہ مفتاح العلوم کی تنظیم نو مکمل حضرت ولی کو امین ضلع،محمد جمیل کو معاون امین ضلع،ضیاء اللہ اسد منتظم،ریحان اللہ صدیقی امین حلقہ اور نعمان حنیف معاون امین حلقہ مقرر کیا گیا اس موقع پر نو منتخب امین ضلع نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جن اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا گیا ھے میں ان پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ کا نصب العین مدارس کے اندر طلباء کی تربیت قرآن وسنت کی روشنی میں اور بند گان خدا کی زندگی کی تعمیر کرتے ہوئے رضاء الہی کا حصول ہے مسلکی تعصبات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فروعی مسائل میں اعتدال کی راہ ہموار کرنا اور طلبہ کی روحانی اور فکری تربیت کے ساتھ ساتھ چھپی ہوئی صلاحیتوں کو احسن طریقے سے نکھارنا اور اللہ کی زمین پر اللہ کی نظام نافذ کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنا انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے جس کے لئے روز اول سے کوششیں جاری ہے اور اسلامی نظام نافذ کرکے دم لیں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -