تحصیل میر علی متحدہ انجمن تاجران کی کابینہ تشکیل‘ خالد رضا صدر منتخب

    تحصیل میر علی متحدہ انجمن تاجران کی کابینہ تشکیل‘ خالد رضا صدر منتخب

  

بنوں (بیو رورپورٹ)شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی بازار کے تاجروں کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جسمیں میرعلی بازار کے انجمن تاجران کا کابینہ تشکیل دے دیا  متفقہ طور پر حالد رضا خان کو صدر، نائب صدر شفقت،سنئیر نائب صدر سید رحمت نور، ڈپٹی جنرل سیکریٹری جمید خان منتخب کرلئے گئے اسی طرح کابینہ کے دیگر ارکان جسمیں فنانس سیکرٹری حاجی جمال، ڈپٹی فنانس سیکرٹری زاکر خان، انفارمیشن سیکرٹری عبدالمجید خان اور پریس سیکرٹری نوراسلام داوڑ جبکہ سٹیج سیکرٹری ابرار،اور ڈپٹی اسٹیج سیکرٹری ارشد خان چن لئے گئے کابینہ اجلاس سے خطاب خطاب کرتے ہوئے صدر متحدہ انجمن تاجران میرعلی کے صدر حالد رضا خان نے کہا کہ وزیرستان کے تاجروں کو بہت زیادہ مسائل درپیش ہے جس کے حل کے لئے بھرپور کوشش کرینگے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا میرعلی میں امن وامان کی صورتحال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے روزانہ کی بنیاد پر جاری قتل وغارت سے کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس موقع پر پریس سیکرٹری نوراسلام داوڑ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے بجلی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے نوراسلام داوڑ نے مزید کہا کہ میرعلی بازار کے تاجروں کو سہولیات دینے اور مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ نو منتخب کابینہ حکومت کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کرکے ان کے حل کے لئے اپنا بھرپور کوشش کریگی میرعلی کے تمام یونینز کو اپنے ساتھ ملا کر متحدہ انجمن تاجران میں نمائندگی دی جائے گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -