مہنگائی و بیروزگاری‘ غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں‘ فائق شاہ

مہنگائی و بیروزگاری‘ غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں‘ فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ امن ترقی پارٹی عوام کی آواز ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں، ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں، عالمی ادارے اور ہر شخص سندھ کے عوام کی غربت اور پسماندگی کی آواز بنے ہیں مگر پیپلز پارٹی کی حکومت پر کوئی اثر نہیں ہو رہا، وہ مسلسل بارہ سال اور طویل حکمرانی کے باوجود سندھ کے عوام کی محرومیوں کو دور نہیں کر سکے۔ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کرپشن، بدانتظامی اور لاقانونیت عام ہے، حکمران ترقی اور خوشحالی کی خبریں سنا رہے ہیں عوام کی ترقی ہی ملک کی ترقی ہے۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ امن ترقی پارٹی عوام کی آواز ہے، ہر سطح پر مسائل اور ان کے حل کی کوششیں کر رہی ہے، عوام کو اختیار دینا چاہتی ہے، بجٹ میں جعلی اعداوشمار پیش کئے جاتے ہیں،  انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کراچی اور سندھ کا درست نقشہ پیش کیا ہے، فوری توجہ اور کام کی ضرورت ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کی خوشحالی کیلئے جامع اور مشترکہ لائحہ عمل بنائیں ورنہ عوامی انقلاب سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -