محکمہ ایکسائز کی منشیات کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کاروائیاں جاری

محکمہ ایکسائز کی منشیات کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کاروائیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر) محکمہ ایکسائز تھانہ پشاور ریجن کی منشیات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کاروائیاں جاری،  خفیہ اطلاع پر 1050گرام چرس اور 50 گرام آئس برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار،  مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق پہلی کاروائی میں محمد ریاض  SHO تھانہ ایکسائز پشاور, اور ضیاء انور خان سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ نزد پشاور موٹر وے گاڑی سے 1050  گرام چرس اور 50 گرام آئس برآمد کر کے تین ملزمان ذوالقرنین قریشی ولد عمران ساکن بنوں سٹی، آفتاب احمد ولد ظاہر شاہ ساکن تختہ بیگ اور مہران خان ولد مصری خان ساکن تختہ بیگ کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔