سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن‘ ملزم گرفتار‘ مسروقہ اشیاء برآمد

سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن‘ ملزم گرفتار‘ مسروقہ اشیاء برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن شروع کیا ہے، جس کے دوران اب تک دو خطرناک گروہوں کو بے نقاب کرتے ہوے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے راہزنی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایک اور گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر سے ہے جو واردات کے بعد اپنے آبائی علاقے فرار ہو جاتا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے تین عدد مسروقہ موٹر سائیکل سمیت 41 عدد چابیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، ملزم کی نشاندھی مچنی گیٹ پولیس کی جانب سے گرفتار ہونے والے ملزمان نے کی تھی جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے، گرفتار ملزم نے گروہ کے دیگر ارکان کی بھی نشاندھی کرا دی ہے جس کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اندرون شہر میں سرگرم دیگر ملزمان کی نشاندھی کی ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ واجد خان نے مختلف تجارتی مراکز اور گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم فہد ولد باچا گل سکنہ شبقدر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے تین عدد مسروقہ موٹر سائیکل سمیت 41 عدد مختلف موٹر سائیکل کی چابیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، تینوں موٹر سائیکل کے اصل مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے جس کے بعد موٹر سائیکل کو مالکان کے حوالے کیا جائے گا، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -