منشیات سمگلرز اور منشیات فروش گرفتار، آئس، اور چرس برآمد

  منشیات سمگلرز اور منشیات فروش گرفتار، آئس، اور چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات سمگلرز اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گزشتہ روز ہونے والے کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ملزمان میں منشیات سمگلرز بھی شامل ہیں۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 4 کلوگرام سے زائد چرس اور   420گرام ائس بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 4  ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جا نی شاہ واجد خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ دیر کالونی رنگ روڈ چوک میں کا روائی کرتے ہوئے آلٹو موٹر کار کے زریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم انقلاب خان ولد گل شفیع سکنہ افغانستان کو گرفتار کرکے ا س کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس برآمد کرلی.  ایس ایچ او تھانہ گلبرگ ابراہیم خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ سپر مارکیٹ نزد باڑہ روڈ پر منشیات فروشی میں ملوث ملزم امیر زمان ولد معراج الدین سکنہ اورکزئی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرلی گئی   اسی طرح ایس ایچ او تھانہ گل بہار سر تاج خان نے آئس فروشی میں ملوث ملزمان زبیر ولد بہار علی سکنہ امامیہ کالونی اور سلطان شاہ ولد محترم شاہ سکنہ پھندو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 420 گرام آئس برآمد کرلی،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے. تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔