نوشہرہ‘ آتشزدگی سے  دکان کو نقصان

   نوشہرہ‘ آتشزدگی سے  دکان کو نقصان

  

نوشہرہ (بیورو رپورٹ)نوشہرہ دوکان میں آتشزدگی ریسکیو نوشہرہ کی بر وقت کاروائی قریبی دوکانوں کو برئی تبائی سے بچالیاگیا تفصلات کے مطابق ندیم مارکیٹ مہاجر بازار میں فائر ایمرجنسی کی کال ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہوئی اطلاح ملتے ہی ریسکیو 1122 سٹیشن 22 پبی سے فائر ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گی اور پیشہ وارانہ طریقے سے فائٹنگ شروع کر دی آگ ڈینٹر کی دکان میں لاپرواہی کی وجہ سے بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث دکان میں موجود گیس سلینڈر والی گاڑی بھی آتشزدگی کی لپیٹ میں آ گئی۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے 20 منٹ فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور آگ کو قریبی دکانوں تک پہنچنے اور مزید نقصان ہونے سے روک لیااس دوران ریسکیو سٹیشن 22 پبی کے 4 فائر فائٹروں نے حصہ لیا- ایک فائر  ٹرک نے اس آپریشن میں حصہ لیا اور 7 ہزار لیٹر کے قریب پانی کا استعمال ہوا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -