یونیورسٹی اساتذہ کے  مسائل حل کئے جائیں‘ پیوٹا

  یونیورسٹی اساتذہ کے  مسائل حل کئے جائیں‘ پیوٹا

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردارکیاہے کہ پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کمر توڑ مہنگائی کے دور میں بنیادی تنخواہوں سے الاؤنسز کی کٹوتی پر یک زبان ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ اگر بجٹ کے علاوہ سینیٹ میں مجوزہ کٹوتیوں کو صوبائی مشیر اعلی تعلیم کی یاددہانی کے باوجود پیش کیا گیا تو پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ مکمل طور پر تدریسی و امتحانی عمل روک دیں گے، اس حوالے سے پیوٹا ایگزیکٹیوز کا ایک ہنگامی اجلاس صدر پروفیسر ڈاکٹر فضل ناصر کے زیرصدارت منعقد ہوا جس میں پیوٹا ایگزیکٹیوز فیصلہ کیا کہ سینڈیکیٹ میں تین پوسٹوں کے نہ ہونے اور پانچ غیر نمائندہ اراکین ہونے پر اور کورم ٹوٹنے کے باوجود بھی اجلاس جاری رکھ کر من مانے فیصلے یونیورسٹی کے اساتذہ کو بند گلی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -