پشاور‘پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں  حالات پھر سے کشیدہ ہونیکا خدشہ 

پشاور‘پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں  حالات پھر سے کشیدہ ہونیکا خدشہ 

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں حالات پھر سے کشیدہ ہونیکا خدشہ جسکے باعث تاریخی درسگاہوں میں انتظامی امور اور تدریسی امور متاثر ہونے کا امکان بڑھ چکا ہے جس سے طلبہ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا تفصیلات کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں اساتذہ اور انتظامیہ کے مابین عرصہ دراز سے اختلافات کے باعث  ہڑتال اور احتجاج نے یونیورسٹی میں غیر یقینی صورت حال پیدا کر دیا تھا وہی تاریخی اسلامیہ کالج کے اساتذہ اور ملازمین بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ممکنہ طور پر آج سے احتجاج کا اعلان کر سکتے ہیں یونیورسٹی کیمپس کے یونیورسٹیز میں اگر اساتذہ اور ملازمین کا انتظامیہ کیساتھ یہی معاملات چلتے رہے تو ایک بار پھر تدریسی اور انتظامی امور ٹھپ ہو کے رہہ جائنگے جسکی وجہ سے طلبہ کو نا قابل تلافی نقصان ہوگا اور پہلے ہی طلبہ کورونا وباء کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش سے خاصہ نقصان اٹھا چکے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -