بلاول کی موجودگی میں صوبائی صدر کیخلاف نعرے بازی قابل مذمت ہے

  بلاول کی موجودگی میں صوبائی صدر کیخلاف نعرے بازی قابل مذمت ہے

  

صوابی(بیورورپورٹ)پیپلزپارٹی ضلع صوابی نے گذشتہ دنوں چیر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہاتھیان ضلع مردان آمد کے موقع پر چند شر پسند عناصر کی جانب سے چئیرمین کی موجودگی میں صوبائی صدر ہمایون خان کے خلاف نعرے بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے اسے پختون روایات میں گھر آئے مہمان کے سامنے ایسی نعرے بازی اسکی بے عزتی کے مترادف قرار دیا۔اور کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ نعرے بازی نا صرف صوبائی صدر بلکہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھی بے عزتی تھی۔جس وجہ سے نظریاتی کارکنوں کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن پارٹی معاملات میں ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہوکر پارٹی کی خدمت کرتے ہیں۔جس کسی نے بھی ان شر پسند عناصر کو آگے لاکر اپنی بھڑاس اور ذاتی عناد نکالنے اور صوبائی صدر کی بے عزتی کی کوشش کی ہے۔انتہائی گھٹیا حرکت ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ایسے عناصر کی نشاندھی کرکے انکو آئیندہ ایسے کسی پروگرام کے نزدیک بھی نہیں چھوڑنا چاہیئے۔اور ایسے عناصر سے پارٹی کو پاک صاف کرنا مقامی قیادت کی ذمہ داری ہے ہم بینظیر بھٹو شہید کی سیاسی تربیت کے دعوے دار اب پارٹی میں یوتھیو جیسے حرکتیں کرنے والوں کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔اور پارٹی قیادت سے اپیل کریں گے کہ ہر ضلعی اور ڈویژنل صدر کو اس بات کا پابند کیا جائے۔کہ اپنے حلقے میں کسی بھی بڑے پروگرام میں ایسے شر پسند عناصر کی شرکت کو روکنا یقینی بنائیں۔اور ایسے عناصر کی نشاندھی کرکے منظرعام پر لایا جائے۔بصورت دیگر اس ضلعی اور ڈویژنل صدر کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی کی جائے۔جبکہ اب یہ پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں کی بھی بنیادی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی صفوں کو درست کرکے اس پر نظرثانی کریں۔ایسے نام نہاد کارکنوں کی نشاندہی کرکے صوبائی اور مرکزی قیادت کے نوٹس میں لائیں۔جو پیپلزپارٹی کے جیالے کارکن کا لبادہ اوڑھ کر پارٹی کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رھے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -