برازیل، کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5لاکھ سے متجاوز، صدر کیخلاف مظاہرے 

  برازیل، کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5لاکھ سے متجاوز، صدر کیخلاف مظاہرے 

  

 برازیلیا(آئی این پی) برازیل میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5لاکھ سے متجاوز، مختلف شہروں میں صدر بولسونارو کی وباء سے متعلق پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔ اتوار کو لاطینی امریکا کا ملک برازیل مہلک وائرس کی زد میں ہے، امریکہ کے بعد عالمی وبا سے مرنیوالوں کی سب سے ز یادہ تعداد برازیل میں ہے۔ ہلاک افراد کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مزید 2ہزار 247افراد افراد لقمہ اجل بنے۔ 81ہزار 574نئے مریض سامنے آئے۔مختلف شہروں میں صدر بولسونارو کے وبا سے متعلق پالیسیوں کیخلاف مظاہرے کئے گئے۔ ریو ڈی جینرو اور برازیلیا میں نکلنے والی ریلیاں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، لوگوں کا کہنا تھا حکومت تو وائرس سے بھی بدتر ہے، مظاہرین نے صدر بولسونارو کی وبا سے متعلق پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ریلیوں میں قبائلی افراد نے بھی شرکت کی۔

برازیل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -