طوفان: آم باغا ت بری طرح متاثر، مختلف شہروں میں حادثے

طوفان: آم باغا ت بری طرح متاثر، مختلف شہروں میں حادثے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان، کوٹ ادو(سپیشل رپورٹر، سٹی رپورٹر، تحصیل رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گزشتہ روز چلنے والی طوفانی آندھی سے آم کے باغات شدید متاثر 5سے 7فیصد کچا پھل ٹوٹ کر گرگیا پہلے سے 40فیصد بے ثمر باغات کو آندھی سے پہنچنے والے نقصان سے باغبانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پیداواری ہدف بھی شدید متاثرہوگا۔تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ہفتہ کی شام چلنے والی (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
تیز رفتار آندھی نے آم کے باغات کو بری طرح متاثر کیا ہے باغبانوں کے مطابق مذکورہ طوفانی آندھی سے باغات سے  5سے 7فیصد کچا پھل ٹوٹ کر گرگیا جس سے انھیں لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس ضمن میں پریشان کن امر یہ ہے کہ رواں سیزن میں ناموافق موسمی حالات کے باعث آم کے باغات پر آم کا پھل پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہے اور اس پر طوفانی آندھی نے انھیں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس سے حالیہ سیزن میں آم کے پیداواری اہداف شدید متاثر ہونگے۔جس سے رواں سیزن میں آم کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔جبکہ اس کے ساتھ ساتھ آم کی برآمدات بھی متاثر ہونگی۔حکومت پنجاب کی جانب سے آندھیوں کے دورا ن شہری علاقوں میں چھتوں پر لگے جہازی سائز ہورڈنگ بورڈ گرنے کے واقعات میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات کے پیش نظر کمرشل عمارتوں کی چھتوں پر لگے ہورڈنگ بورڈوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے مگر ملتان میں ضلعی انتظامیہ اورپی ایچ اے کے شعبہ پبلسٹی کی غفلت کے باعث شہر کے گنجان آباد علاقوں میں پلازوں مکانوں اور کمرشل عمارتوں کی چھتوں پر لگے خطرناک ہورڈنگ بورڈ وں کو اتارنے کی بجائے مالکان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جو کسی بڑے حادثے کاسبب بن سکتی ہے۔پریشان کن امر یہ ہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں آندھیوں کا سیزن شروع ہوچکا ہے جس کے باعث ہورڈنگ بورڈ گرنے کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں اس ضمن میں شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کے ارباب اختیار سے مذکورہ صورتحال بارے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔گرمی کے منفرد اور سخت موسم کا حوالہ بننے والے مہینہ ہاڑ میں گرد آلود آندھی کے ساتھ ہلکی بارش نے موسم سہانا کردیا. ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تیز آندھی کے ساتھ ہونے والی بارش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے.بارش سے  موسم خوشگوار ہوگیا اور جھلساتی گرمی سے نجات ملی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اور نواحی علاقوں میں 83کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی بھی چلی۔ مذکورہ آندھی سے آم کے باغات کو نقصان پہنچا ہے ہاڑ کے مہنے میں تیز آندھی اور  بارش سے میپکو کی بتی گل ہوگئی اور رات گئے تک درجنوں علاقوں میں بجلی بحال نہیں ہوسکی تھی۔بجلی کے غائب ہونے سے معمولات متاثر یوتے رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی اور وسطی علاقوں میں آج اور کل بھی بارش کا امکان ہے اور بارش کاباعث بننے والا سسٹم خطے میں موجود رہے گا۔مختلف علاقوں میں دیواریں درخت اور بڑے تشہیری بورڈز گرنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔آندھی کے باعث درخت ڈاؤن ریلوے ٹریک پر آن گرا آپ سائیڈ سے گزرنے والی ٹرین انجن کے ڈرائیور نے پرمانینٹ وے انسپکٹر کو موبائل فون پر اطلاع دے کر ریلوے ٹریک کلئیر کروادیا مقامی نوجوان نے بھی ریسکیو1122اور15پولیس کو موقع پر بلا لیا1گھنٹے بعد شالیمار ایکسپریس نے گزرنا تھا بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شام 6بجے کیقریب آنے والی تیزرفتار آندھی کے باعث شیرشاہ اور ملتان ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان آپ سائیڈ ریلوے ٹریک پر بڑا کیکڑ کا درخت آگرا جس سے ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا گرے ہوئے درخت کو ڈاؤن سائیڈ سے کراچی کے لئے جانے والی پاکستان ایکسپریس کے ڈرائیور اسد نعیم اور انجن پر فٹ پلیٹ کے لئے موجود اسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر چوہدری شوکت نے دیکھ لیا اور فوری طور پر پی ڈبلیو آئی ملتان کو اطلاع دی جس پر پی ڈبلیوآئی نے گینگ سٹاف کو موقع پر بھجوا کر ڈاؤن ٹریک سے درخت کو صاف کروا کہ ٹریک کلئیر کروا دیا جبکہ گرے ہوئے درخت کو دیکھ کر ایک مقامی نوجوان نے ریسکیو1122 اور15پولیس کو اطلاع کردی تاہم ان کے پہنچنے سے قبل ریلوے سٹاف نے لائن کلئیر کرلی واقعہ کا علم ہونے پر ڈی ایس ملتان نوید مبشرنویدچوہدری نے اطلاع دینے والے مقامی نوجوان کی کاوش کو سراہا اور اپنے سٹاف کو ہدائت کی کہ نوجوان کو ڈی ایس آفس کی دعوت دی &جائے ریلوے انتظامیہ کی طرف سے نوجوان کی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کوٹ ادو وگردونواح میں گرد آلودآندھی کے ساتھ موسلادھار،بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،موسم بھی خوشگوار،مرجھائے چہرے بھی کھل اٹھے،آندھی سے سائن بورڈسمیت کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،بجلی وٹیلی فون کا  نظام بھی معطل ہوگیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 5بجے شام  اچانک کوٹ ادو وگردونواح میں گرد آلودآندھی کے بعد بارش  شروع ہو گئی جس نے پورے شہر کو جل تھل کردیا،بارش سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا جبکہ موسم بھی خوشگوار ہو گیا دوسری طرف گرمی سے مرجھائے چہرے بھی کھل اٹھے،تیز رفتار آندھی سے سائن بورڈ سمیت کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ بجلی وٹیلی فون کا  نظام بھی معطل ہوگیا،کئی گھنٹے بجلی بند رہی،آسمان پر کالے بادل آمڈ آئے اور گرد آلود تیز آندھی کے سا تھ موسلادھار بارش شروع ہو گئی جو کہ وقفے وقفے سے جاری رہی شہر بھر میں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز ہونے والی بارش نے میونسپل کمیٹی انتظامیہ کا پول کھول دیا،شہر کے بیشتر مقامات پر بارش کاپانی جمع ہو نے سے متعدد علاقے زیر آب آگئے جبکہ ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ارد گرد بارش کا پانی جمع ہونے سے ہسپتال کی دیواروں کی حالت خستہ ہو چکی ہے جبکہ دوسری جانب نکاسی آب کا کوئی انتظام نہ ہونے سے اندرون بازار،پتل روڈ،بخاری روڈ،سینما روڈ،بستی گانمن شاہ،محلہ ککے والا، گلی ڈاکٹر منیر افتاب والی بھی بارش کے پانی سے بھری ہوئی  ہیں جس پر مکینوں کا آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے،اس بارے شہریوں نے میونسپل کمیٹی انتظامیہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو میونسپل کمیٹی کوکروڑوں کے فنڈز ملتے ہیں جو کہ بندر بانٹ کئے جارہے ہیں دوسری طرف لاکھوں روپے شہریوں سے ٹیکس لینے کے باوجود بھی میونسپل کمیٹی انتظامیہ شہریوں کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہو چکی ہے،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سمیت کمشنر ڈیرہ غازی خان،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ،چیف افیسر بلدیہ کوٹ ادوروشن ضمیرسے مطالبہ کیا کہ کوٹ ادو شہر میں جمع ہونے والا بارش کا پانی نکالا جائے اور سیوریج کا نظام ٹھیک اور نالوں کی صفائی کرائی جائے۔
بارش