سیاسی جماعتیں جمہوریت کو نقصان پہنچانے میں سب سے آگے، ذیشان اختر

سیاسی جماعتیں جمہوریت کو نقصان پہنچانے میں سب سے آگے، ذیشان اختر

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا نظریہ تیزی سے نوجوانوں میں مقبولیت پارہاہے۔ (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

انہوں نے کہاکہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے اقتدار میں آکر نہ صرف جمہوریت کو کمزور کیا بلکہ ملک کے پہلے سے موجود  مسائل میں مزید اضافہ کیا۔ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی پارٹیوں میں عام پڑھے لکھے افراد کی کوئی گنجائش نہیں۔ عام لوگوں کو اگر اپنی آواز کو توانا اور مضبوط کرنا ہے تو جماعت اسلامی کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ ارب پتی طبقہ دھونس اور دولت کے بل بوتے پر الیکشن جیت کر میرٹ کی دھجیاں اڑاتااور اداروں کو کمزور کرتاہے۔بائیس کروڑ عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ان ظالموں کو بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جماعت اسلامی سے وابستہ افراد عوام میں آگہی پیدا کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قوم کی اکثریت حکمرانوں کے چہروں کو خوب پہچان گئی اور ان سے بدظن ہوچکی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صالح اور دیانتدار لوگوں کو آگے لائیں تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں اور پاکستان حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوری ریاست بن سکے۔پاکستان اسی صورت آگے بڑھے گا جب نظام مصطفیؐ نافذ ہوگا۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -