اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کااجلاس 

 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کااجلاس 

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیرصدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی مقالاجات کے عنوانات اور سپروائزر کی(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 تعیناتی کی منظوری دی گئی۔اسی طرح کچھ پی ایچ ڈی مقالوں کے عنوان بدلنے اور داخلوں کی منسوخی کی منظوری بھی دی گئی۔ ڈاکٹر آف فلاسفی میں داخلے کے لئے آخری ڈگری میں کم سے کم نمبروں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں تمام شعبوں میں ایم فل، ایم ایس اور بی ایس میں ریسرچ سکالرز کی تعداد کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی۔

ریسرچ بورڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -