بلیک میلنگ، گینگ سرغنہ روبینہ عرف بینی پولیس سے ڈیل کے بعد فرار
بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) عنائیتی تحصیل خیر پور ٹامیوالی کی رہائشی روبینہ عرف بینی گینگ نے ایس ایچ او تھانہ میلسی کی سرپرستی میں بلیک میلنگ کاکام شروع کردیا، بلیک میل گینگ بہاولپور میں بے نقاب ہونے پر عنائیتی سے میلسی منتقل ہوا تھا اور میلسی (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
میں اصل نام کی بجائے مبینہ بی بی کے نام سے رہائش رکھی گئی قبل ازیں روبینہ عرف بینی نے تھانہ بغداد الجدید اور تھانہ سول لائنز بہاولپور میں مال دار پارٹیوں کو پھانسنے اور لاکھوں روپے اینٹھنے کیلئے کے مقدمات درج کروائے اور تھانہ بغداد الجدید بہاولپور کے مقدمہ نمبر717/19بجرم 376 iiت پ میں ڈی این اے ٹیسٹ پوزیٹیو آنے کے باوجود ملزمان کے قریبی عزیزوں سے لاکھوں روپے لے کر بعدالت جناب دانش افضل ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور کی عدالت میں ملزمان کے بارے میں بیان دیا کہ ایف آئی آر میں غلط فہمی کی بنیاد پر نامزد کیا گیا اس طور فاضل ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو بری کردیا مگر پولیس نے ڈی این ے رپوٹ کی روشنی میں مدعیہ کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی اس طرح روبینہ عرف بینی نے تھانہ سول بہاولپور میں مقدمہ نمبر168/21بجرم 376ت پ ملزمان کیخلاف بداخلاقی کا مقدمہ درج کروایا او ر پھر ملزمان سے مک مکاؤ کرکے بھاری قیمت وصول کرنے فاضل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا کہ اس نے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کروائی ملزمان نے اس کے ساتھ کوئی وقوعہ نہیں کیا اسی طرح تھانہ عنائتی میں بھی مقدمات درج کرواکر عدالت میں منحرف ہوگئی جب روبینہ عرف بینی سیکس گینگ کے خلاف خبریں شائع ہوئیں تو اس نے اپنے گینگ سمیت عنائیتی سے میلسی میں اپنی کمین گاہ بنالی اور درپردہ میلسی کے مالدار لوگوں کو سیکس کرپشن کے ذریعہ بلیک میل کرکے پولیس تھانہ میلسی بالخصوص ایس ایچ او کی پشت پناہی سے لوٹنا شروع کردیا لٹنے والی مالدار پارٹیاں بدنامی کے خوف سے قانونی کاروائی سے گھبراتی رہیں لیکن میلسی کے رہائشی محمد منیر نے روبینہ عرف بینی اور اس کے گینگ کیخلاف ایف آئی آر نمبر257/21 بجرم 388/420 درج کروائی اہلیان میلسی کے دباؤ پر پولیس میلسی نے روبینہ عرف بینی کی اصل رئشگاہ عنائیتی میں چھاپہ مارا تو کسی طور اس کو تھوڑی دیر قبل پولیس پارٹی کی اطلاع مل گئی اور وہ فرار ہونے میں کامیب ہو گئی بعد ازاں چھاپہ مار پارٹی ساتھی ملزم روبینہ عرف بینی کے بیٹے کو حراست میں لیکر میلسی روانہ ہو گئی بعد ازاں روبینہ عرف بینی اپنے بیٹے کو پولیس سے چھڑوانے کیلئے خود دندناتی ہوئی تھانہ میلسی میں آگئی اور پھرایس ایچ او تھانہ میلسی نے لیڈی کانسٹیبل نہ ہونے کا بہانہ بناکر ’ تھانہ میں اپنی عدالت لگا کرمین ملزمہ روبینہ عرف بینی کو گزشتہ رات11بجے رہا کردیا اگرچہ ڈی پی او وہاڑی اور ڈی ایس پی میلسی نے بھی روبینہ عرف بینی گینگ کیخلاف فوری کاروائی کیلئے نوٹس لیا مگر دونوں پولیس افسران سے ایس ایچ او تگڑا نکلا اور روبینہ عرف بینی کو بغیر قانونی کاروائی کئے اور عدالت میں پیش کئے بغیر ہی رہا کردیا۔
فرار