انڈسٹریل سپورٹ پیکیج کی توسیع کا فیصلہ خوش آئند میاں شفیع انیس شیخ

  انڈسٹریل سپورٹ پیکیج کی توسیع کا فیصلہ خوش آئند میاں شفیع انیس شیخ

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) صنعتی صارفین کے لیے نیپرا نے انڈسٹریل اسپورٹ پیکج میں 30جون 2022ء تک اضافے کے فیصلے کو صنعتی و کاروباری برادری نے خیر مقدم کیا ہے رعائیتی ٹیرف سے انڈسٹریل پروڈکشن میں اضافہ اور بند انڈسٹریل یونٹ بھی چلیں گے جس (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

سے پیداوار میں اضافہ اور روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے ان خیالات کا اظہار ایوان تجارت و صنعت ملتان کے نائب صدر میاں شفیع انیس شیخ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل سپورٹ پیکج کی توسیع کا فیصلہ خوش آئند ہے جس سے صنعت کو فروغ حاصل ہو گا معیشت بہتر ہو گی مقامی مارکیٹ میں مقابلہ کے رجحان میں صحت مندانہ اضافہ ہو گا ٹیکسٹائل اور ایکسپورٹ سیکٹر کو فائدہ ہو گا اپریشنل یونٹ کی پروڈکشن میں بھی اضافہ ہو گا اور مصنوعات کی تیاری کی کاسٹ میں واضح فرق ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم نیپرا کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں جس سے ملکی معیشت میں استحکام آئے گا اور ٹیرف بی ون،ٹو اور بی تھری صارفین کے لیے بہترین ثابت ہو گا۔

میاں شفیع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -