صوبہ بھرمیں خواتین پٹواری بھرتی کرنیکا فیصلہ، اقدامات شروع

      صوبہ بھرمیں خواتین پٹواری بھرتی کرنیکا فیصلہ، اقدامات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان)حکومت کی جانب سے خانیوال سمیت صوبہ بھر میں خواتین پٹواری بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 300سے زائد خواتین پٹواریوں کو بذریعہ ٹیسٹ بھرتی کیا جائیگا ذرائع کے مطابق خواتین پٹواریوں کو بھرتی کرنے کیلئے ا نہیں متعلقہ ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا ٹیسٹ کے بعد خواتین ملازمین کو جدید آئی ٹی کی تربیت(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
 بھی دی جائیگی حکومت نے اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کو تحصیلدار بھرتی کرنے کیلئے بھی اقدامات شروع کردیئے ہیں اس سلسلہ میں نئی بھرتیوں میں دس فیصد کوٹہ خواتین کا مختص کیا جارہا ہے۔
پٹواری بھرتی