شیدی لعل، چھاپہ، ادویات کا غیر قانونی گودام سیل، کارروائی شروع
ملتان (وقائع نگار) ملتان کے علاقے شیدی لعل میں ادویات کا غیر قانونی منی گودام پکڑا گیا ڈرگ انسپکٹر سعد حشمت نے چھاپہ مار کر گودام سیل کر دیا اطلاع ملی تھی کہ شیدی لعل چوک پر ایک عطای ڈاکٹر نے چوبارے پر ادویات کا غیرقانونی گودام بنایا ہوا ہے اور وہ وہاں پراتائی ڈاکٹر نے کلینک بھی کھولا ہوا ہے اس اطلاع پر ڈرگ انسپکٹر سعد حشمت نے دیگر ڈرگ انسپکٹرز را ساجد۔راشد بزدار اور قلندر خان کے ہمراہ چھاپہ مارا جہاں دو ننھے بچوں کو ڈرپ بھی لگ (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
رہی تھی اورمتعدد مریضوں کا چیک اپ بھی کیا جا رہا تھا ڈرگ انسپکٹرزنے کارروائی کرتے ہوے گودام اور کلینک کو سیل کر دیا اور بڑی تعداد میں ادویات بھی قبضہ میں لے لیں۔
کارروائی