بجٹ جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے تحفہ ثابت ہوگا، ڈاکٹر اختر ملک

  بجٹ جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے تحفہ ثابت ہوگا، ڈاکٹر اختر ملک

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے امریکی سی آئی اے کو دو ٹوک جواب دے کرثابت کیاہے کہ ہم ایک آزاد ملک ہیں پاکستان میں وہ حکمران بھی گزرے ہیں جو امریکہ تو دور کی بات انڈیا تک کو جواب دینے کی ہمت نہیں رکھتے تھے عوام عمران خان کے اس بیان کی تائید کرتی ہے اور وزیراعظم پاکستان (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ اسرائیلی نومنتخب وزیر اعظم نے اپنے بیان میں واضع کہاہے کہ وہ پاکستان کو اپنا دشمن نمبر ایک سمجھتے ہیں میری پاکستانی عوام سے گزارش ہے کہ ہم صرف اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ہی کردیں تو یہودیوں کو ان کی اوقات یاد لاسکتے ہیں، سب لوگ آج سے اپنے گھروں میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں جب ہم ان کی پراڈکٹ خریدتے ہیں تو اصل میں ہم ان کو معاشی طور پرمضبوط کررہے ہوتے ہیں یہ یہودی ہمارے پیسہ سے ہی فلسطینوں پر ظلم کے پہاڑ گراتے ہیں یہ ہماری حکومت کی ہی خارجہ پالیسوں کا تسلسل ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہونے کے بعد اب انڈین وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو جمع کرکے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ان کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کافیصلہ کیاہے انشاء اللہ کچھ ہی سالوں میں کشمیر آزاد ہوگا ہماری حکومت اور عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل نمبر 114بلی والا این 5میں زیر تعمیر سٹرک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پر میاں نذرآرائیں،انجینئرمحمدعلی،رمضان احمد،ریاض جانباز، میاں حنیف،میاں مظہر،میاں بلال،پیرناصرشاہ،چوہدری غلام عباس،راناعمران شمشاد،ملک عبدالروف،میاں ریاض میؤ،میاں حمید،میاں خالدبشیر،میاں عمران خورشید،طارق مان سمیت دیگر ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہاکہ اس سٹرک کی تعمیر پر ایک کروڑ روپے لاگت آئی ہے اس کی تعمیر سے بہاول پور روڑ سے قصبہ مڑل تک کی عوام کو سفر کی بہترین سہولت میسر ہوگی اس طرح اس کی تعمیر مکمل ہونے پر عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی پوراہوگا ہم عوام کو ہرممکن سہولیات دینے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔پنجاب حکومت کا بجٹ جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے تحفہ ثابت ہوگا پنجاب حکومت عوام کی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور ان کیلئے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں۔

اختر ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -