بجٹ،حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر فوکس کرلیا، ندیم قریشی

بجٹ،حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر فوکس کرلیا، ندیم قریشی

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان پالیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات وثقافت محمد ندیم قریشی نے یونین کونسل نمبر 20محلہ محمد پورہ میں ایک کروڑ کی ترقیاتی گلیوں کی تعمیر و مرمت کی اسکیموں کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت نے ایک ایسا بجٹ جس میں ساؤتھ پنجاب کی گردان نہیں حقیقت میں  ساوتھ پنجاب کی ترقی کا راز ھے جو لوگ جنوبی پنجاب(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 کے ساتھ اچھے سلوک کا دعو ی کرتے رھے ان کی توجہ صرف ملتان شہر کی جانب کراتا ہوں اور چیلنج کرتا ہوں غلط ثابت کریں کہ 25 جولائی 2018 کوملتان کی سب سے بڑی یونیورسٹی کا کوئی وائس چانسلر نہیں تھا،ملتان کی خواتین یونیورسٹی کا چارج لاہور کی ایک خاتون کے پاس تھاملتان کے مختلف اداروں کا کوئی باقاعدہ ہیڈ نہیں بلکہ چارج کی بندر بانٹ کی ہوئی تھی ملتان کا یہ حال تھا تو باقی جنوبی پنجاب کا خود اندازہ لگا لیں عثمان بزدار پر بے پناہ تنقید کی گئی مگر اللہ تعالی جس سے چاہے کام لے عمران خان نیازی اور سردارعثمان بزدار کا نام تاریخ میں رہے گاسرائیکی میٹھے لوگ ہیں ان کو 74سال بے وقوف بنایا گیااپوزیشن بنچوں میں بیٹھے بھی جنوبی پنجاب کے لوگ مطالبات کر رہے ہیں پہلے ان سے تو پوچھیں جن کے ساتھ جڑے ہیں۔ انہوں نے کیا کیاجنوبی پنجاب کیلئے ظل سبحانی نے بھی اڑھائی گھنٹے جھوٹ بولاپنجاب میں ولی عہد اول نے بھی 3 گھنٹے جھوٹ بولا جنوبی پنجاب کی سرزمین گواہی دے رہی ہے کہ ان کو حق دینے والے صرف عمران خان اور عثمان بزدار ہیں۔ ہماری حکومت نے کسی ضلع کو سیاسی تعصب کا نشان نہیں بنایا اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا کر خوش ہو رہے ہیں اگر یہ ٹھیک تھے تو باقی صوبوں نے ان کو کیوں ریجیکٹ کیالاہور کو اورنج ٹرین کے ذریعے دبا دیا گیا۔ملتان میں بنائی گئی جنگلہ بس نے ملتان کی معیشت کو تباہ کر دیاملتان کا سیوریج سسٹم تباہ کر دیا گیا،صرف شہباز شریف کی خود نمائی کے لئے ملتان کو جوہڑ بنا دیا گیاملتان کی ھینڈ میڈ انڈسٹری یعنی پاور لوم انڈسٹری،کاشی گری، بلیو پاٹری سردار عثمان بزدار سے صنعت کا درجہ اور صنعتوں کو حاصل مراعات ما نگتی ھے۔اندرون شہر ملتان کے اندر لاکھوں لوگ بستے ہیں دو لاکھ سے زائد رہائشی اور 30000 ہزار سے زائد کاروباری طبقہ ہماری حکومت سے لاھور جیسی سہولیات کا مطالبہ کرتے ہیں میرا ملتان میراحلقہ پی پی 216 میرا شریف پورہ منظور آباد، اعوان پورہ، حیدر پورہ،انصار کالونی، دائرہ بستی، ٹمبر مارکیٹ محبوب کالونی،نواں شہر، قدیر آباد، کڑی جمنداں،کڑی داود خان، گنا منڈی،کچی سر،ا غریب آباد،اقبال نگر، ولی چوک، عزیز کالونی، فنڈز کے منتظرہیں  میں اپنے حلقہ کی عوام کی آواز ہر فورم پر اٹھاونگا۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے امریکی سی آئی اے کو دو ٹوک جواب دے کر ثابت کیاہے کہ وہ ایک بہادر لیڈر ہیں قوم ان کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتی ہے۔

ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -