جنوبی پنجاب،سرکاری ہسپتالوں کو ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹریشن کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا حکم

جنوبی پنجاب،سرکاری ہسپتالوں کو ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹریشن کے بعد سرٹیفکیٹ ...

  

 ملتان (وقائع نگار)سیکرٹری ساتھ پنجاب نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں دیہی و بنیادی مراکز صحت اور ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب سے رجسٹریشن کے بعد سرٹیفیکیٹ (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

کے حصول کیلئے تحرک شروع کردیا ہے۔جبکہ ہفتہ وار انڈیکیٹرز کا شیڈول بھی مرتب کیا جاچکا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے سیکرٹری صحت ساتھ پنجاب نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع کے ضلعی صحت انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں دیہی و بنیادی مراکز صحت میں مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کو ہیلتھ کیئر کمیشن کے سٹینڈرڈ کے مطابق کریں۔اس حوالے سے ہفتہ وار ایک شیڈول بھی مرتب کسی گیا ہے۔جس میں چار سے چھ انڈیکیٹرز رکھے گئے ہیں۔جس کو پورا کیا جائے۔ذرائع کے مطابق آر ایچ سی کے 95 ایڈیکیٹرز ہیں۔جن کو پورا کیا جائے گا۔ملتان میں اس وقت آر ایچ سی ایاز آباد مڑل۔جبکہ دو بنیادی مراکز صحت جگو والا اور گردیز پور ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب سے رجسٹریشن کے بعد سرٹیفیکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ملتان میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام چلنے والے 82 بینادی مراکز صحت ہیں۔اور 08 آر ایچ سی ہیں جبکہ دو ٹی ایچ کیوز اور ایک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہے۔محکمہ صحت ملتان کے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے دیہی و بنیادی مراکز صحت کو ایڈیکیٹرز کو پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔مکمل ہوتے ہی ہیلتھ کیئر کمیشن کا وزٹ کروایا جائے گا۔کلیئرنس کے بعد ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب سرٹیفیکٹ جاری کر دے گی۔کس کا مطلب ہوگا کہ یہ سنٹر ہیلتھ کیئر کمیشن کے رولز کے عین مطابق ہے۔اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نا رکھی گئی ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -