نشتر ہسپتال،کرونا وائرس سے متاثرہ 16مریضوں کی حالت تشویشناک

نشتر ہسپتال،کرونا وائرس سے متاثرہ 16مریضوں کی حالت تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کسی بھی نئے مریض نے دم نہیں توڑا۔جسکے بعد کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 842 تک جاپہنچی ہے۔واضح رہے نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا کوئی بھی نیا مریض مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔اس طرح یکم اپریل 2020 سے 19جون 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
 مجموعی تعداد 842ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے جن میں سے 20 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 16مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 24 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 6ہزار 587 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 679 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر نشتر ہسپتال کے کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں اس وقت 83 مریض زیر علاج ہیں جبکہ مختص 70 وینٹی لیٹرز میں سے 32 خالی رہ گئے ہیں جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 152 کر دی گئی ہے۔
کرونا وائرس