بینظیر بھٹو کی68ویں سالگرہ، شہر شہر تقریبات، جیالے پر جوش

      بینظیر بھٹو کی68ویں سالگرہ، شہر شہر تقریبات، جیالے پر جوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) شھید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے والد قائد عوام شھید ذوالفقار علی بھٹو کا عکس تھیں آج ہمیں فخر ہے کہ نانا اور ماں کی طرح پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی پاکستان سے سچی و دلی لگن رکھتے ہیں اور عوام کے مسائل کو سمجھتے ہیں اس لئے شھید بے نظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری شھید(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
 جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کا عکس ہیں شھید بے نظیر بھٹو کے ادھورے جمہوری مشن کی تکمیل کیلئے ہم سب اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں موجودہ حکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں کے باعث عوام مہنگائی و بے روزگاری کی چکی میں پس رہی ہے دو وقت کی روٹی کا حصول عوام کیلئے وبال جان بن چکا ہے لیکن عوام یہ جان چکی ہے کہ تبدیلی کے نام پر سلیکٹڈ حکمران ٹولہ دراصل فراڈیوں کا ایسا گروہ ہے جو کوڑا کوڑا تھو تھو میٹھا میٹھا ہپ ہپ کی پالیسی پر گامزن ہے کیونکہ تبدیلی سرکار کے تمام وزراء  کرپشن کے بے تاج بادشاہ ثابت ہو چکے ہیں انٹرنیشنل سروے کی رپورٹس بتا رہی ہے کہ تین سال میں پاکستان میں ریکارڈ کرپشن میں اضافہ ہوا ہے اس لئے تبدیلی سرکار کا پہلا اور آخری دور اقتدار ہے اب عوامی طاقت سے پیپلزپارٹی برسر اقتدار آئے گی اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن کر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، پیپلز علما مشائخ ونگ جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر مرزا نذیر بیگ، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، صوبائی حلقہ 213 کے صدر ملک افتخار، ملک رمضان کمبوہ، حافظ شہباز ڈوگر، حکیم سہیل احمد، فقیر انصاری و دیگر نے پیپلز علما مشائخ ونگ جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر مرزا نذیر بیگ کی طرف سے شھید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا مقررین نے مزید کہا کہ شھید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو جنوبی پنجاب کے خطہ سے بے پناہ عقیدت و محبت رکھتی تھیں  پاکستان پیپلز پارٹی جنو بی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو بحرانوں سے نکالا لیکن ریاست مدینہ کے دعویداروں نے سیاسی و معاشی اور قرضوں کے بحرانوں میں دھکیل دیا حالیہ بجٹ غریب قوم کو مزید زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی جان تک قربان کردی لیکن ان کے مشن کو پورا کرنے کے لئے ایک ایک کارکن قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنا کردار ادا کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ضلع ملتان کے زیراہتمام ضلعی صدر میاں کامران عبد اللہ مڑل کی رہائش گاہ پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں ضلعی صدر میاں کامران عبد اللہ مڑل، جنرل سیکریٹری راؤ ساجد علی، ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یسین نے بھی خطاب کیا  سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید رانی کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ ملتان سٹی کی مرکزی تقریب گزشتہ روز  سٹی سیکرٹریٹ پی پی پی ویمن ونگ ملتان  32 فیصل کالونی پیراں غائب روڈ بخاری ہاوس ملتان میں ہوئی سالگرہ کا کیک  سٹی صدر وومن ونگ پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ عابدہ بخاری کی قیادتِ میں سٹی تنظیم کی عہدیداروں اور دیگر خواتین نے کاٹا اس موقع پر۔ شمیم اختر۔ رقیہ شبیر۔ سمیرا ندیم   مریم ناز۔غلام جنت۔ ارشاد بی بی  مصباح رحیم۔  عائشہ ندیم۔ممتاز بیگم۔ طاہرہ پروین۔  الشبہ سلیم زھرہ سلیم۔کرن۔ پروین    اور دیگر خواتین شریک تھیں۔
سالگرہ