کراچی، کار چوری میں ملوث  اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان گرفتار

    کراچی، کار چوری میں ملوث  اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان گرفتار

  

 کراچی(این این آئی) شہر قائد پولیس نے کار چوری میں ملوث اعلی تعلیم یافتہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار شخص (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

نے اہم انکشافات کئے ہیں۔کراچی کی نجی یونیورسٹی کا سافٹ ویئر انجینئر کار چوری میں ملوث نکلا، ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم قیمتی گاڑیوں سے ٹریکر نکالنے کا ماہر ہے، ملزم نے کراچی سے درجنوں گاڑیاں چوری کرنے کے بعد انہیں دوسرے صوبوں میں منتقل کیا۔دوران تفتیش ملزم نعمان نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ اس نے ایک سال میں گاڑیوں کے ہیر پھیر میں کروڑوں روپے کمائے۔پولیس کے مطابق ملزم نعمان انڈاموڑکارہائشی ہے جس کے خلاف متعددمتاثرین نے شکایتیں بھی درج کرائیں، ہوشربا انکشاف کے بعد ملزم کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

نوجوان گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -