سیاست بہت ہو گئی، مسائل حل کرنے کیلئے علیحدہ صوبہ ضروری: پاکستان فورم

سیاست بہت ہو گئی، مسائل حل کرنے کیلئے علیحدہ صوبہ ضروری: پاکستان فورم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (سٹی رپورٹر) علیحدہ صوبہ اس خطے کے باسیوں کے لئے نہایت ضروری ہے گذشتہ کئی سالوں سے اس مسئلہ پر سیاست ہو رہی ہے لیکن آج تک اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی نعرے لگائے گئے وعدے اور دعوے کئے گئے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا  ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں بریگیڈیئر(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
 (ر) قیصر علی مہے، رانا تصویر احمد، ڈاکٹرخالد خان خاکوانی، انجینئر ندیم ممتاز قریشی، جمشید دستی اور رافیہ ملک نے وزنامہ پاکستان فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے اس موقع پر تحریک آواز ملتان کے چیئر مین بریگیڈیئر قیصر علی مہے نے کہاہے کہ علیحدہ صوبہ اس خطے میں بسنے والے باسیوں کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے جس تک علیحدہ صوبہ نہیں بنے گا اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے انہوں نے کہاہے کہ علیحدہ صوبہ کی تحریک کے لئے جو بھی قدم اٹھائے گا اور تحریک چلائے گا ہم اسے سپوٹ کریں گے تحریک صوبہ ملتان کے چیئر میں رانا تصویر احمد نے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں نے علیحدہ صوبہ سمیت اس خطے کے مسائل حل کرنے کے لئے 100دنوں کا وقت مانگا تھا لیکن افسوس ایک ہزار دن گزرنے کے باجود اس خطے کے مسائل حل نہیں ہوئے ہیں ایسے حکمرانوں پر مزید کتنا اعتبار کر سکتے ہیں اگر کوئی سنجیدگی کے ساتھ اس خطے کے مسائل حل کرنے کے لئے تحریک چلائیں تو سیاست سے بالا تر ہو کر سب کو متحدہونا پڑے گا پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما ء ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے کہاہے کہ موجودہ حکمرا ن صرف وقت پاس کر رہے ہیں ان کے پاس کوئی ایجنڈہ نہیں ہے اپنے اتحادیوں کو جو لوگ مطمئن نہیں کر سکتے وہ اپوزیشن سمیت دیگر لوگوں کو کیسے مطمئن کر سکتے ہیں مستقبل پاکستان کے چیئر مین انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہاہے کہ ایوان کے اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں کی ترجیعات الیکشن سے پہلے کچھ اور اور اقتدار میں جانے کے بعد کچھ اور ہوتی ہیں انتخابی مہم میں 100ددنوں میں چھو منٹر کی طرح تمام مسائل حل کرنے کے دعوے کرنے والے ایک ہزار دنوں میں کچھ نہیں کر سکے ہیں اور آگے بھی ان سے کوئی توقع نہیں ہے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ الگ صوبہ کے قیام کے لئے خطہ کی عوام کو جاگنا ہو گا ورنہ کچھ نہیں ملے گاخطہ کے مسائل کے سب سے زیادہ ذمہ دار ایوانوں میں بیٹھے خطہ کے نااہل کرپٹ جاگیردار، وڈیرے،سرمایہ دار اور ساہوکار ہیں جنہوں نے اپنی کوٹھیاں اسلام آباد، لاہور بنالیں لیکن اپنے آباؤ اجداد کے علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے کچھ نہیں کیا ملتان میں جلد پارٹی کے دفترکا افتتاح کروں گا ح آج بھی ریاست مدینہ کے طور پر استوار کرنے کے دعویداروں نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دینے کے نام پر لولی پاپ دیا جا رہاہے سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی خواتین ونگ کی صدر ملتان رافیہ ملک نے کہاہے کہ اضلاع پر مشتمل با اختیار و آئینی علیحدہ صوبہ بنوا کر دم لیں گے۔ پی ٹی آئی حکومت بلا تاخیر صوبے کا قیام عمل میں لائے۔ حکمران صوبہ نہیں بنانا چاہتے، صوبہ وسیب کے کروڑوں لوگوں کا حق ہے۔ہر بجٹ کے موقع پر لولی پاپ دے دیا جاتا ہے کہ رقم مختص کر دی گئی ہے اور پھر وہ رقم خرچ ہی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سول سیکرٹریٹ کیلئے 4ارب روپے کہاں گئے؟ وسیب کے لوگوں سے قدم قدم پر مذاق کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ صوبائی سیکرٹریٹ بنایا جائے۔ تین سال گزرنے کے باوجود صوبے کیلئے کوئی قدم نہیں اُٹھایا گیا۔ معاشی حقوق کے ساتھ ثقافتی اور جغرافیے حقوق بھی وسیب کا حق ہے۔
گفتگو