رحیم یارخان: 100رورل ہیلتھ سنٹرز کو اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ

رحیم یارخان: 100رورل ہیلتھ سنٹرز کو اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے چیف افسر تحصیل کونسل محمد شفیق سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجٹ 2021-22 میں ضلع رحیم یارخان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 25ارب روپے کا مثالی ترقیاتی بجٹ مختص کرنے پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بالخصوص مخدوم خسرو بختیار اور مخدوم ہاشم جواں بخت  کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، ضلع رحیم یارخان کے تعلیم صحت ذرائع مواصلات پینے کے صاف پانی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نئے(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 بجٹ میں رحیم یار خان میں  8 نئے بوائز و گرلز ڈگری کالجز 100 رورل ہیلتھ سنٹر 200 پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کرکے ایلیمنٹری سکول بنایا جائے گا۔ رحیم یارخان تا اقبال آباد روڈ کو ون وے کیا جائے گا، خان پور بائی پاس روڈ کو کارپٹڈ بنایا جائے گا، ضلع رحیم یارخان کے تمام ڈگری کالجز کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ ڈگری کالجز کو 15 نئی بسیں فراہم کی جارہی ہیں، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے خصوصی فنڈز جاری کئے جارہے ہیں۔ شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ سینکڑوں دیہی سڑکوں کو پختہ کیا جارہا ہے۔ ضلع رحیم یارخان کی چاروں تحصیلوں رحیم یارخانصادق آباد خان پور اور لیاقت پور کی تزین و آرائش اور داخلی گیٹس تعمیر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 نئے رورل ہسپتال تعمیر کئے جارہے ہیں۔ ضلع رحیم یارخان کی ہر یونین کونسل میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے 2ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ مختلف بڑی نہروں کے خستہ حال پلوں کی تعمیر کے لئے بھی کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال رواں کے دوران ساڑھے بارہ ایکڑ تک کے کسانوں کو کسان کارڈ دیئے جائیں گے اور پنجاب بھر کے ہر خاندان کو صحت کارڈ دیا جائے گا جس کے ذریعے وہ اپنا مفت علاج کرواسکیں گے۔ پنجاب بھر میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر سنٹرز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے، چوہدری نعیم شفیق نے کہاکہ محکمے ترقیاتی سکیموں کو عوامی مفاد کے حوالے سے جاری کریں اور مکمل کریں تاکہ عوامی مسائل حل ہوں اور جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کرائے جائیں، اس موقع پر چیف افسر تحصیل کونسل محمد شفیق نے چوہدری نعیم شفیق کو جاری ترقیاتی کام بارے بریفنگ دی، اس دوران بہاولپور تبدیل ہونے والے بلڈنگ انسپکٹر ارشد سیال اور انفورسمنٹ انسپکٹر فاضل خان کورائی بھی موجود تھے۔

رورل ہیلتھ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -