خانیوال:فادر ڈے پرتقریبات   بزرگوں کو تحائف پیش،دعائیں 

     خانیوال:فادر ڈے پرتقریبات   بزرگوں کو تحائف پیش،دعائیں 

  

 خانیوال (نمائندہ پاکستان)دنیا بھرکی طرح خانیوال میں بھی فادر ڈے پورے جوش و جذبہ سے منایا گیا بچوں نے اپنے والد کو تحائف پیش کئے اور ان کی لمبی عمر کی دعائیں کیں۔ فادرڈکے موقع پر جن بچوں کے باپ سلامت ہیں انہوں نے اپنے باپ کیساتھ سوشل میڈیا پر سیلفیاں (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

بنا کر لگائیں اور جن کے وفات پا گئے تھے ان کی مغفرت کے لیے دعائیں آپ لوڈکیں۔ فادرز ڈے کو مدرڈے (ماؤں کا عالمی دن) بھرپور انداز میں منائے جانے کے بعد شروع ہوا تھا۔ امریکی صدر جانس نے 1966ء میں جون کے تیسرے اتوار کو فادرز ڈے قرار دیا تب سے یہ ہر سال باقاعدگی سے منایا جارہا ہے فادر ڈے منانے کیلئے سوشل میڈیا کا بھی بھرپور استعمال ہوا۔

فادرڈے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -