خان گڑھ:نوابزادہ منصور احمد خان باغ سے آم چوری، پولیس کارروائی شروع

 خان گڑھ:نوابزادہ منصور احمد خان باغ سے آم چوری، پولیس کارروائی شروع

  

 مظفرگڑھ (نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان کے آم کے باغ سے نو مسلح افراد نے 80 پیٹی آم چوری کر لیا، ایم پی اے منصور احمد خان کے کاردار غلام جعفر نے پولیس تھانہ خان گڑھ کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ چاہ پٹھان وآلہ موضع غضنفر گڑھ میں (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 واقع نوابزادہ منصور احمد خان کی اراضی پر واقع آم کے باغ کی دیکھ بھال کے لئے ڈیرہ پر موجود تھا کہ باغ سے شور کی آوازیں آ رہی تھی، جاکر دیکھا تو ملزمان صابر، فاروق، نعیم، جنید درکھان وغیرہ  ام چوری توڑ رہے تھے، للکارا مارا تو ملزمان نے اسلحہ تان لیا، اور ملزمان 80 پیٹی آم لیکر فرار ہو گئے، کاردار نے ایم پی اے کو فون پر اطلاع دی، جنہوں نے 15 پر کال کی، پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

منصوراحمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -