ٹبہ سلطان پور، گن پوائنٹ پر شہری اغواء

  ٹبہ سلطان پور، گن پوائنٹ پر شہری اغواء

  

 ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور میں چوک عاصم کے قریب سے کار سوار نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر شہری کو اغواء کرلیاتفصیل کے مطابق موضع صاحب علی کے رہائشی محمد فیاض کو ٹبہ سلطان پور میں چوک عاصم کے قریب ایک پٹرول پمپ کے سامنے سے نامعلوم کار سوارمسلح افراد گن پوائنٹ (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

پر اغواء کر کے لے گئے اطلاع کے باوجود پولیس نے روایتی سستی دیکھاتے ہوئے تاخیر سے پہنچی کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور اغواء کاروں کا سرا غ لگانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی اغواء ہونے والے محمد فیاض کا کچھ سراغ نہ مل سکا ا ورثاء کی جانب سے نامعلوم کار سواراغواء کاروں کے خلاف کاروائی کے لیے پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پورکو درخواست دی گئی ہے ورثاء کا کہنا ہے کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ہمیں نہیں معلوم کہ اغواء کاروں نے محمد فیاض کوکس مقصد کے لئے اغواء کیا ہے۔

اغواء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -