اصلاحات کی وجہ سے حکومت پر عوامی اعتماد بڑھتا جا رہا ہے: اشتیاق ارمڑ

اصلاحات کی وجہ سے حکومت پر عوامی اعتماد بڑھتا جا رہا ہے: اشتیاق ارمڑ

  

 پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ عوام دوست حکومتی پالیسیوں اور اصلاحات کی وجہ سے حکومت پر عوامی اعتماد بڑھتا جا رہا ہے، ماضی کے بر عکس قومی وسائل عوام پراستعمال ہو رہے ہیں، میرٹ اور شفافیت پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، بد قسمتی سے سابقہ ادوار میں ملک کو ترقی کے دھانے پر لانے کیلئے کو ئی توجہ نہیں دی گئی، ماضی میں صحت، تعلیم، زراعت و مواصلات، سیاحت، جنگلات و ماحولیات جو عوام کیلئے انتہائی اہم شعبے ہیں کی ترقی و فروغ کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے تاہم موجودہ حکومت نے عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی مرتب کی ہے اور صوبے کے مختلف سکولوں، ہسپتالوں و دیگر فلاحی اداروں اور شعبوں کو عصر حاضر کی تمام جدید سہولیات فراہم کرنے کو ترجیح دے رہی ہے اور عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی غرض سے حتی المقدور کوشش کر رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -