افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا تعاون کلیدی ہے، جوزپ بوریل

افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا تعاون کلیدی ہے، جوزپ بوریل

  

برسلز (این این آئی)یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا تعاون کلیدی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر کے ذریعے کیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ ان کی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ یورپین یونین کے تعلقات، کوویڈ19 اور عالمی بحالی کے بارے میں اچھی گفتگو ہوئی۔انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ملاقات میں انسانی حقوق سے متعلق قانون سازی کے متعلق خدشات کو اٹھایا۔اس کے ساتھ ہی یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید تحریر کیا کہ افغانستان میں امن کے عمل میں پاکستان کی مدد کلیدی ہے۔اس موقع پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ اپنی اور وفد کے ساتھ تصاویر بھی شئیر کیں۔

جوزف بوربل

مزید :

صفحہ اول -