ہفتے میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 27روپے تک مہنگا ہوگیا،ادارہ شماریات

  ہفتے میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 27روپے تک مہنگا ہوگیا،ادارہ شماریات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1300روپے، اسلام آباد میں 1170، راولپنڈی میں 1240روپے، سیالکوٹ میں 1100اور فیصل آباد میں 1120 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں آٹے کا تھیلا 1093روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ سرگودھا میں آٹے کا تھیلا 20روپے مہنگا ہوا، قیمت 1020روپے تک پہنچ گئی ہے۔بہاولپور میں 14روپے اضافہ دیکھا گیا،سکھر میں آٹے کا تھیلا 1120، لاڑکانہ میں 1180روپے میں دستیاب ہے۔ لاڑکانہ میں بھی آٹے کا تھیلا ایک ہفتے میں 20روپے مہنگا ہوا۔اعدادوشمار کے مطابق پشاور میں آٹے کا تھیلا 1100روپے، بنوں میں 1120روپے، کوئٹہ میں 1250 روپے اور خضدار میں 1200روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1170 روپے جبکہ راولپنڈی میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1240 روپے تک ہے۔
ادارہ شماریات

مزید :

صفحہ اول -