پی پی اور ن لیگ کے لیڈر کسی گیدڑ سے کم نہیں،حلیم عادل شیخ

  پی پی اور ن لیگ کے لیڈر کسی گیدڑ سے کم نہیں،حلیم عادل شیخ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حق اورسچ کڑوا ہوتا ہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لیڈر کسی گیدڑ سے کم نہیں، سچ پرمبنی باتیں سننا ان کی قوت برداشت سے باہر ہے، دم دباکر پیٹ دکھاکر بھاگنا دونوں جماعتوں کا شیوہ ہے۔اتوارکوجاری اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہاکہ حادثاتی چیئرمن بجٹ پر بولنے سے پہلے سندھ کی بیڈ گورننس کو دیکھیں، ایک گفتار کے غازی تو دوسرے کرپشن کے سلطان، دونوں کی کرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے، قوم یہ چہرے پہچانتی ہے،دونوں نے شرافت کی چادر اوڑھ کر اس ملک کا دیوالیہ نکالا، ن لیگ کو ڈوب کر مرنے کیلئے بھی لندن کا تالاب چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ سہیل انور کی حیثیت سلطنت زردار کے درباری سے زیادہ نہیں، سندھ کارڈ چھننے کے بعد جیالے رہنما دردر کی خاک چھان رہے ہیں،پیپلزپارٹی قانونی و زمینی حقائق پر آنے کی بجا صرف میڈیا پر مظلوم بن رہی ہے، وزیراعظم کی جانب سے پانی معاملے پر بنائی گئی کمیٹی سے سندھ حکومت فرار ہوچکی، ارسا نے جب نیوٹرل انسپکٹرز مقرر کرنے کا کہا تو سندھ حکومت وہاں سے بھی بھاگ گئی،پنجاب کی ٹیم جب گڈو بئراج پر معائنے کے لیے پہنچی تو آبپاشی عملہ فرار ہوگیا، سندھ حکومت پانی کے معاملے پر سندھ کی عوام کے حقوق غضب کررہی ہے، وفاقی حکومت نے سندھ کے خدشات پر سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کیا، آج سندھ کو اس کے حصے سے زیادہ پانی مل رہا ہے،لیکن سندھ میں زرداری مافیا اور درباری سندھ کا پانی چوری کررہے ہیں،سندھ حکومت وفاق کے ساتھ ٹیلیمیٹری سسٹم کے لیے رضامندی کرے معاملہ حل ہوجائے گا،صوبائی وزیرآبپاشی دریا کے پیٹ میں ہی کیمپ لگاکر بیٹھ جائیں تو بہتر ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -