راولپنڈی، آوارہ کتوں نے ایک ماہ میں 400سے زائد شہریوں کو کاٹ لیا

 راولپنڈی، آوارہ کتوں نے ایک ماہ میں 400سے زائد شہریوں کو کاٹ لیا

  

 راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی میں آوارہ کتوں نے ایک ماہ کے دوران 400 سے زائد شہریوں کو کاٹ لیا۔ راولپنڈی میں سڑکوں پر مٹر گشت کرتے آوارہ کتے شہریوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں، شہر کی شاید ہی کوئی گلی یا سڑک ایسی ہو جہاں یہ خطرناک کتے موجود نا ہوں، بچے اور بڑے سب ہی ان کے نشانے پر ہیں۔ آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہری بچوں کو اسکول بھیجتے ہوئے بھی خوف محسوس کرنے لگے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھارہی۔ فوکل پرسن وبائی امراض ڈاکٹر عنایت کے مطابق صرف گزشتہ ایک مہینے میں آوارہ کتوں نے راولپنڈی میں 400 سے زائد افراد کو کاٹ کر زخمی کیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے اگر کتے کے کاٹے کا فوری علاج نا کیا جائے تو جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔

راولپنڈی کتے

مزید :

صفحہ آخر -